اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے تاجروں سے کاروبار کھولنے سے متعلق بات چیت کے لیے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک  کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

- Advertisement -

سندھ میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ کا کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے 12ہزار مریض ہیں، لاک ڈاؤن سے آپ لوگوں کا بزنس متاثر ہوا ہے، کراچی میں آبادی زیادہ ہے، یہاں زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے دوران  سماجی فاصلے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑے، دل دکھتا ہے اتنے سخت فیصلے کرتے ہوئے، مجبوری کے تحت اقدام کیے گئے، گزشتہ روز 11سو کیسز تھے آج بھی 7سو سے زائد کیسز ہیں۔

خیال رہے کروناوائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی، مہلک وائرس کے صوبے میں اب تک 91323 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں آج 9مریضوں کا انتقال ہونا تکلیف دہ بات ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 189 ہلاکتیں ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں