کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 4215 ٹیسٹ کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی، مہلک وائرس کے صوبے میں اب تک 91323 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں آج 9مریضوں کا انتقال ہونا تکلیف دہ بات ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 189 ہلاکتیں ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اس وقت 9210 مریض زیر علاج ہیں، گھروں میں7973، آئسولیشن مراکز میں 684 جبکہ اسپتالوں میں 553مریض ہیں، 99مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 26 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آگئے
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج 61 مریض صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں، سندھ میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 2081 ہے، 24گھنٹے میں کراچی میں 548 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملیر میں 152، ضلع جنوبی میں 45، ضلع وسطی میں 87 نئے کیسز سامنے آئے۔ ضلع شرقی میں81، ضلع غربی 54، کورنگی میں 29 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ کرونا کے حیدر آباد میں 29، جیکب آباد میں 19اور شکارپور میں 16 نئے کیسز سامنے آئے، گھوٹکی میں 12، سانگھڑ، نوشہرو فیروز میں11،11مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔ سکھر 6، لاڑکانہ 5، شہید بینظیر آباد میں 4، جامشورو، خیرپور میں 3،3اور ٹنڈوالہیار میں 2 مزید افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے۔