اسلام آباد: بیرون ملک سے پاکستان آنے والےمسافروں کیلئےخصوصی ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا، بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کوقرنطینہ مرکز منتقل کیا جائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق نجی یا سرکاری قرنطینہ مرکز میں قیام کا انتخاب مسافر خود کرسکتےہیں، قرنطینہ مرکز میں24 گھنٹے این آئی ایچ عملہ مسافر کا ٹیسٹٹ کرےگا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے پر مسافر کو گھر جانے کی اجازت ہو گی، ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافر کو قرنطینہ مرکزمیں ہی قیام کرنا ہو گا۔
کورونا مریض سرکاری یا پرائیوٹ اسپتال کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتا ہے، پرائیوٹ اسپتال کے انتخاب میں مریض اخراجات ازخود برداشت کرے گا جب کہ مسافر حضرات کو ٹرانسپورٹ کی مد میں 500روپےاداکرناہوں گے۔
دوسری جانب دبئی میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کاسلسلہ جاری ہے اور پی آئی اےکی پرواز پی کے 208دوسو پاکستانیوں کو لے کرکراچی پہنچ گئی ہے۔
ایئرپورٹ پر سی اےاے نے مسافروں اور ان کےسامان کو ڈی انفیکٹ کیا، بعدازاں تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ کی گئی،48گھنٹےکیلئےقرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔