تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

1987 میں‌ بھیجا گیا پوسٹ کارڈ 2020 میں موصول ہوا

واشنگٹن : امریکی شہری اینی لوویل کی جانب سے اپنے بھائی کو سنہ 1987 میں ارسال کیا گیا پوسٹ کارڈ 33 برس بعد اپنی منزل تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے رہائشی پاؤل ولس کو ان کی بہن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر یہ کارڈ ارسال کیا گیا تھا جو انہیں اب ساڑھے 32 سال بعد موصول ہوا ہے۔

استاد کے فرائض انجام دینے والی 65 سالہ اینی کو برسوں قبل بھیجے گئے پوسٹ کارڈ سے متعلق ان کے 76 سالہ بھائی نے حال ہی میں فون کرکے بتایا کہ انہیں 1987 میں بھیجا گیا پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے۔

پوسٹ کارڈ میں اینی کو ایریزونا کے ایک مشہور آبشار ہواسو کے قریب بیھٹے دیکھا جاسکتا ہے جو انہوں نے 18 دسمبر 1987 میں پوسٹ کیا تھا، جو 29 اپریل 2020 کو سان فرانسسکو کی نئی اسٹمپ کے ساتھ موصول ہوا۔

پاؤل ولس نے اپنی بہن کو فون پر کارڈ پڑھ کر سنایا جس پر لکھا تھا کہ ‘ ایک تصویر ایک ہزار الفاظ سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے’۔

امریکی میڈیا کی جانب سے جب کارڈ کے اس قدر تاخیر سے پہنچے کی وجہ جانی گئی تو انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ڈاکخانے کی صفائی کے دوران یہ کارڈ برآمد ہوا جسے ہم نے فوری ارسال کردیا۔

اینی نے سی این این کو بتایا کہ اس نے کبھی بھی ولیس سے نہیں پوچھا کہ کیا اسے اپنا ہاتھ سے تیار کردہ پوسٹ کارڈ موصول ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -