اشتہار

بھارتی شہری سائیکل پر دلہن لے آیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہری سائیکل پر دلہن لے آیا

نئی دہلی : کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے جاری لاک ڈاؤن بھارتی شہری کو اپنی دلہن بیاہ کر لانے سے نہ روک پایا، کلکو نامی بھارتی شہری نے اپنی دلہن کو لینے 100 کلومیٹر کا سفر سائیکل پر طے کرلیا۔

عالمگیر کی وبا قرار دیئے جانے والے کرونا وائرس کی مہلک ترین وبا پر قابو کےلیے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور اس دوران کسی قسم کے مذہبی، سماجی و سیاسی اجتماع کے انعقاد پر پابندی ہے۔

- Advertisement -

لاک ڈاؤن اور جزوی کرفیو کے باعث متعدد افراد شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور بہت سے ایسے واقعات میں دیکھنے کو ملے ہیں جس میں پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی تقریب منعقد کرنے پر دلہا کو ہی گرفتار کرلیا اس کے باوجود بھارت میں شادی کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کا 23  سالہ کلکو نامی رہائشی اپنی دلہن کو بیاہنے سائیکل پر سو کلومیٹر کا سفر طے کرکے گاؤں پونیا پہنچ گیا اور شادی کے بعد دلہن کو سائیکل پر ہی بٹھا کر واپس گھر لے آیا۔

دلہا کا کہنا تھا کہ پولیس نے شادی کےلیے باراتیوں کو ساتھ لیجانے کو منع کیا تھا جس پر میرے دوستوں نے مجھے ملتوی نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا اکیلے جاکر دلہن کو لے آؤ، اسی لیے میں نے سائیکل پر 100 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

دلہے کا کہنا تھا کہ میں اپنی شادی کو یادگار بنانا چاہتا تھا کہ یہ نہیں جانتا کہ میری شادی ایسے حالات میں ہوگی وہ خود بخود یادگار اور خبر بن جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں