جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق جاری نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن فیز ٹو کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی گئی، نئی ترمیم کے مطابق دکانیں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن فیز 2 کے تحت فیصلوں کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹیفکیشن میں ترمیم کردی ہے، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں صبح 6 سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔

- Advertisement -

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا تھا کہ تاجروں نے کہا شام 4 بجے سے اپنی دکانیں بند کرنا شروع کریں گے، خیال رہے کہ پہلے نوٹیفکیشن میں اوقات صبح 8 سے شام 5 بجے رکھے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جاری اعلامیے کے مطابق گلی محلے کی دکانیں، کمیونٹی مارکیٹس کو کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ بیوٹی پارلر، حجام، ویڈیو گیم زون، جم بندرہیں گے۔

اعلامیے میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ شاپنگ پلازہ، مارکیٹس اور ہوٹلز شادی ہالز بند رہیں گے اور ہر قسم کے عوامی اجتماع، جلوس، سیاسی اور سماجی تقاریب پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ، تفریحی مقامات اور پارکس بند رہیں گے جبکہ فرنیچر شاپس، تعمیراتی صنعت سے منسلک دکانوں کو کاروباری وسرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں