اشتہار

بڑی کمی، سعودی عرب میں پیٹرول کے نئے نرخ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، سعودی آرامکو نے مئی کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں اپریل کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے، نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول 91 میں 64 ہللہ فی لیٹر جب کہ پیٹرول 95 میں 65 ہللہ فی لیٹر کمی کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول 91 کی نئی قیمت 67 ہللہ فی لیٹر جب کہ پیٹرول 95 کے نئے نرخ 82 ہللہ فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں، یاد رہے کہ اپریل میں پیٹرول 91 کی قیمت ایک ریال 31 ہللہ جب کہ پیٹرول 95 کی قیمت ایک ریال 47 ہللہ تھی۔

- Advertisement -

سعودی عرب: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی

آرامکو اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے نرخ پیر 11 مئی سے مؤثر ہوں گے، خیال رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں، عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں رد و بدل کیا جاتا ہے۔

ادھر آرامکو نے اعلان کیا تھا کہ اب ہر ماہ کی 10 تاریخ کو پیٹرول کے نرخوں پر نظر ثانی کی جائے گی، اور اس کا اطلاق ہر ماہ کی 11 تاریخ سے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں