ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

اب پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ خفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا ، جس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری کا امکان ہے، منظوری کے بعد پاکستان میں کم قیمت پر اسمارٹ فون کی دستیابی ممکن ہوسکے گی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا گیا ، اقتصادی رابطہ کمیٹی 6نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا کہ اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری اور آزاد کشمیر کو پاسکو سے گندم کی فراہمی کی منظوری کا امکان ہے جبکہ وزیراعظم کی جانب سےکوروناکےباعث مالیاتی پیکیج پر غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آرایل این جی کی قیمت فروخت کی پالیسی گائیڈلائنزکاجائزہ لیا جائے گا اور ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کے تعین کا فیصلہ بھی متوقع ہے جبکہ وزارت دفاع کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری کاامکان ہے۔

یاد رہے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی ہدایت پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھجوا دی گئی ، امین الحق کا کہنا ہے ملک میں کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی وزارت آئی ٹی کی ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں :  اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پرسمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوارسال

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا تھا کہ ملکی سطح پر اسمارٹ فون مینوفیکچر نگ کی صلاحیت کوبڑھاناناگزیرہے، اقدام موبائل ایکسپورٹ سے زرمبادلہ اور نوکریاں بڑھانے میں معاون ہوگا۔

یاد رہے رواں سال فروری میں انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان موبائل فون کے لیے دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔

مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریباً 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں