اشتہار

سینیٹر فیصل جاوید اور اہلخانہ کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور اہلخانہ کے کرونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید اور اہلخانہ کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے، والدہ کی تدفین کے بعد ان کے اہلخانہ کے ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ والدہ کے جنازے، تدفین میں سماجی فاصلوں کا خیال رکھا گیا،ا دوست احباب سے اپنے اپنے مقامات سے دعا کی درخواست کی گئی، سب کی سلامتی کے لیے اجتماعات سے مکمل اجتناب کیا گیا۔

- Advertisement -

فیصل جاوید نے کہا کہ ان احباب کے شکر گزار ہیں جو تعزیت و دعا کے لیے آنا چاہتے تھے، والدہ کی نماز جنازہ کے بعد ہم سب اہلخانہ نے کرونا ٹیسٹ کرایا، الحمد للہ سب محفوظ اور ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل سینیٹر فیصل جاوید کی والدہ اسلام آباد میں انتقال کرگئی تھیں، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے والدہ کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے تھے، گورنر سندھ عمران اسماعیل کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ دو مرتبہ مثبت آئی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرونا وائرس کا شکار ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں، گزشتہ ماہ ایم ایم اے کے رکن اسمبلی منیر خان اورکزئی اور کے پی کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں