منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

فواد چوہدری کی اسمبلی اجلاس پر تنقید، وقت کا ضیاع قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تازہ پیغام میں لکھا کہ اسمبلی کے اجلاس میں سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو اس حوالے سے خط بھی لکھ چکا ہوں۔

انھوں نے لکھا کہ یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، ممبران کو اکٹھا کیا ہے تو پہلے ماہرین سے بریفنگ لیں کرونا ہے کیا؟ ایسے اجلاس کا کیا فائدہ جہاں ایک سیاسی تقریر اور دوسرا نشتر چلاتا ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں سوالیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کرونا پھیل کیوں رہا ہے، ریسرچ کس اسٹیج پر ہے، دنیا کب تک علاج دریافت کر سکتی ہے؟ پانچ پاکستانی یونیورسٹیز نے کرونا کی ساخت پر اسٹڈی کی، ان کی ریسرچ کیا کہتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو خط لکھ کر کہا کہ اسمبلی اجلاس میں محض سیاسی تقاریر وقت کا ضیاع ہے یہ کام تو پریس کانفرنس کر کے بھی ہو سکتا تھا، اگر ممبران کواکٹھا کیا ہے تو پہلے انھیں سائنٹسٹ اور وائرولوجی کے ماہرین سے کرونا پر بریفنگ دلوائیں کہ کرونا ہے کیا؟

اراکین میں کورونا کی تصدیق، فواد چوہدری کا آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ روز فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی اراکین اور عملے کے ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انھوں نے فیصلہ کیا کہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا پہلے دن سے میں ویڈیو لنک پر سیشن کا کہہ رہا ہوں، اپوزیشن کے دباؤ میں آ کر پارلیمانی کمیٹی نے غیر دانش مندانہ فیصلہ کیا اور ملکی سیاسی قیادت کو غیر ضروری خطرے میں ڈال دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں