اشتہار

ماسکو : اسپتال میں خوفناک آتشزدگی : کورونا کے سات مریض ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس کے ایک اسپتال میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں وینٹی لیٹر پر موجود کرونا وائرس کے سات مریض ہلاک ہوگئے، آگ اسپتال کی دوسری منزل پر لگی۔

تفصیلات کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو علاقے کے كراسنو گورسك میں ایک پرائیوٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت اسپتال میں 29 لوگ موجود تھے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ ویینٹی لیٹرز میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔ روسی خبر رساں ایجنسی کی وزارت ہنگامی حالات کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ہسپتال کی پہلی منزل پر جہاں کووِڈ19 کے مریض زیر علاج تھے آگ لگ گئی ہے۔

- Advertisement -

كراسنو گورسك کے ایمرجنسی سروس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک اسپتال میں آتشزدگی سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اتوار دیر رات کو عمارت کی دوسری منزل میں آگ لگی۔

فائر بریگیڈ کے موقع پر پہنچنے سے پہلے 11 افراد وہاں سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ سات افراد کی لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد ہوئی ہیں تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، خوش قسمتی سے اس وقت  اسپتال میں ایک بھی بچہ موجود نہیں تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں