جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

خلیجی ممالک کے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک کی پروازوں میں کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا، فیصلے کا مقصد سماجی فاصلے کی پاسداری اور کورونا کا پھیلاو روکنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے پی آئی اے نے خلیجی ممالک کی پروازوں میں کھانا فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلے کا مقصد سماجی فاصلے کی پاسداری اور کورونا کا پھیلاو روکنا ہے۔

پی آئی اے کے شعبہ فلائٹ سروسز نے باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کی پروازوں پر مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا، پروازوں میں صرف پانی، سافٹ ڈرنک اور جوس ہی دستیاب ہو گا۔

پرواز پر تعینات عملے کے لئے اس حوالے سے ہدایات حسب سابق رہیں گی۔

خیال رہے بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ صحت نے بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کی بڑی تعداد میں کورونا وائرس کا انکشاف کیا  تھا، 15 پروازوں کے ذریعے کراچی پہنچنے والے401مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں