کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی اور اندرون سندھ کے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا، لاک ڈاؤن، اسٹریٹ کرائم اور دہشتگردی سے نمٹنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔
سندھ رینجرز نے صوبائی احکامات پر ضابطہ اخلاق کی پاسداری کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی ادارے رمضان میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔
رینجرز حکام نے عوام سے اپیل کی کہ امن برقرار رکھنے کے لیے قوانین کی پاسداری کریں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے پھیلاؤ کو روکنے کے کراچی میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے سبب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری مختلف سڑکوں پر تعینات ہے ایسے میں شہر میں جرائم کی وارداتیں کم ہوگئی ہیں۔