جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

امريکا ميں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امريکا ميں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی، کورونا کی وباء سے پريشان اداکارہ میرا نیویارک سے واشنگٹن پہنچ گئیں۔

اداکارہ میرا کل پی آئی اے کی پرواز سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گی، اداکارہ ميرا سميت ڈيڑھ سو پاکستانی امريکا سے خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی روانہ ہو ں گے۔

کرونا وائرس کی وباء آنے کے بعد اداکارہ ميرا نيويارک ميں پھنس گئی تھيں۔

کئی دنوں سے اداکارہ مسلسل ویڈیو پيغامات کے ذريعے کرونا پر خدشات اور ٹکٹ کے ليے پيسے نہ ہونے کی دہائياں دے رہی تھيں۔

اداکارہ میرا کورونا وائرس کی وبا کے دوران سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آئیں، میرا نے ویڈیو میں کہا کہ ‘کرونا وائرس ایک وائرس ہے، ایک عالمی وبا اور یہ ساری دنیا میں پھیل گئی ہے’۔

اداکارہ نے کرونا کے پھیلنے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘یہ وائرس چین میں پائی جانے والے گوشت مارکٹوں سے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث پھیلا ہے اور اس سے بچنے کا واحد حل یہ ہے کہ حلال گوشت کھائیں اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں’۔

میرا نے لوگوں کو سفر نہ کرنے کی بھی ہدایات کیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا کیونکہ انہوں نے امریکی ریاست اٹلانٹا جانے کےلیے رخت سفر باندھا ہے اور ایئرپورٹ پر ماسک پہنے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی تھی۔

اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ماسک والی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آگاہی صحت پروگرام میں شرکت کےلیے امریکا جارہی ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں