جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اسپیکر قومی اسمبلی کورونا سے صحتیاب، گھر منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو طبیعت سنبھلنے پر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ اللہ کےفضل وکرم اورخصوصی دعاؤں سےاسپتال سےگھرمنتقل ہوچکا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج رہنے والے اسپیکر قومی اسمبلی صحت میں بہتری آنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد قیصر نے بتایا کہ اللہ کےفضل وکرم اور خصوصی دعاؤں سے اسپتال سےگھر منتقل ہوچکا ہوں، پوری قوم کی نیک تمناؤں پر شکرگزار ہوں، پہلےسےبہت بہترمحسوس کررہاہوں اوت انشااللہ جلدمکمل صحتیاب ہوجاؤں گا۔

انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ میری کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے، میرے بچوں کی رپورٹ کل تک آجائے گی، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو مکمل صحت عطا فرمائے، میں تمام خیر خواہوں کا شکرگزار گزار ہوں جنہوں نے میری صحتیابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ دو روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجود نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو ٹیلی فون کیا اور خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں