جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چینی سبسڈی، ایف آئی اے نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آج طلب کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

چینی بحران پرسبسڈی دینے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارت( ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کر لیا۔

ذرائع ایف آئی اے کا کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چینی بحران پرسبسڈی دینے کے معاملے پر کل بیان لیاجائےگا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے سمیت 7رکنی کمیشن وزیراعلیٰ کا بیان ریکارڈ کرےگا اور چینی پردی جانےوالی سبسڈی پرسوالات کیےجائیں گے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں انہوں نے کمیشن کے سر براہ واجد ضیاسے ملاقات کی جس میں کمیشن کے دیگر ارکان بھی موجود تھے، اسد عمر نے ای سی سی فیصلوں کے حوالے سے بیان قلمبند کرایا۔

بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد پتہ چل جائےگا عمران خان اور دیگر لوگوں میں کیا فرق ہے، کمیشن کی رپورٹ سے پتہ چلے گا چینی اسمگلنگ ہوئی یا نہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں