کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل مکمل صحت یاب ہوگئے اور کورونا کے مریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کاکوروناٹیسٹ منفی آگیا، صحت یابی پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کو شکر ادا کرتے ہوئے کورونا کےمریض کیلئے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
گورنرسندھ نے اپنے لئے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے مریضوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہوں۔
Alhamdulilah I have received my test results in which I have been tested negative for COVID19. Many thanks to all those who prayed for my health. I will soon be donating blood plasma to those in need.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 12, 2020
یاد رہے 8 مئی کو گورنرسندھ عمران اسماعیل کا دوسرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا، جس پر عمران اسماعیل نے تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل میں 27 اپریل کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، بعد ازاں کرونا وائرس ٹیسٹ کروانے پر وہ مثبت نکلا تھا جس کے بعد گورنر سندھ نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری والدہ آئی تھیں اور ہم نے مل کر افطار کیا، والدہ کے جانے کے بعد بخار ہوا جس کے بعد ٹیسٹ کروانے کا سوچا۔
وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی صحتیابی کی دعا بھی کی تھی۔