اشتہار

بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، پر امن اور ترقی کرتے ہوئے بلوچستان کے لیے تعاون کرتے رہیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا گیا اور سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز میں قرنطینہ سینٹر پر بریفنگ دی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے، بارڈر مینجمنٹ پر بھی بریفنگ دی گئی۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند عزم و حوصلے کی تعریف کی، پاک فوج کے سپہ سالار نے افسروں اور جوانوں کے پروفیشنلزم اور لگن کو بھی سراہا۔

آرمی چیف نے دور دراز علاقوں میں لوگوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت دی، انہیں بلوچستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبائی حکومت اور عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون ہمارا فرض ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا تھا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک افغان بارڈر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں