منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےحکومت کا احسن اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، پی آئی اےکی پرواز 246 ہم وطنوں کو لیکرریاض سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئےحکومت کا احسن اقدام سامنے آیا، پی آئی اےنےسعودی عرب کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 246 ہم وطنوں کولیکرریاض سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئی، خصوصی پرواز آج شام 7بجکر25منٹ پر لاہور پہنچے گی جبکہ 16مئی کوخصوصی پرواز مدینہ منورہ سے250ہم وطنوں کو لیکرکراچی آئے گی۔

مزید پڑھیں : خلیجی ممالک کے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا اہم اعلان

اسی طرح 18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر وطن واپس پہنچےگی جبکہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی، اور 250ہم وطنوں وطن واپس لائے گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے خلیجی ممالک کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے، پی آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ دبئی، ابوظہبی، سعودی عرب، مسقط اور عمان کی پروازوں میں مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کیا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ یہ پابندی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت عائد کی گئی ہے، دوران پرواز مسافروں کو پانی ، سافٹ ڈرنک اور جوس فراہم کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں