بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ویرات، اسمتھ کے مقابلے میں بابر اعظم کو بولنگ کرنا مشکل ہے، معروف بولر کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ، نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سودی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین بابر اعظم فیب فائیو بلے بازوں میں بولنگ کرنے میں مشکل ترین ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے لیگ اسپنر ایش سودھی نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن میں اپنے فائب فائیو کو ترتیب دیا جس میں انہوں نے بابر اعظم کو پہلے نمبر پر رکھا دیگر چار کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور اسٹیو اسمتھ شامل تھے۔

سودھی نے کہا کہ میں پہلے بابر کے ساتھ اور دوسرے نمبر پر اسمتھ کے ساتھ جاؤں گا، پھر کین ولیمسن، ویرات کوہلی اور جو روٹ آخر میں ہوں گے، سودھی نے کہا کہ بابر اعظم فیب فائیو میں بولنگ کرنے میں مشکل ترین ہیں وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے۔

میزبان نے جب سودھی سے کوہلی کو بابر پر ترجیح دینے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ 25 سالہ بلے باز کے خلاف جدوجہد کرتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بابر کو بولنگ کرنا واقعی مشکل لگتا ہے، ہم نے بابر اعظم کے خلاف یو اے ای میں گرمی کے سیزن میں کرکٹ کھیلی تھی اور انہوں نے مجھے بہت اچھا کھیلا ہے۔

اس ماہ کے شروع میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی کہا تھا کہ بابر اعظم ایک خاص ٹیلنٹ ہیں جو اگلی دہائی میں ٹاپ پانچ ٹیسٹ بلے بازوں میں شامل ہونے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم کو گزشتہ روز سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹگری کے ساتھ ساتھ ٹی ٹوینٹی کے بعد ون ڈے کی کپتانی بھی دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں