اشتہار

بھارت : ضعیف خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ : بھارت کی معمر خاتون نے کرونا وائرس کو شکست دے دی، 85سالہ بلقیس بانو معجزاتی طور پر صحتیاب ہوکر گھر منتقل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں کورونا کے قہر نے اب تک17 متاثرین کی جان لے لی ہے لیکن اسی دوران ایک خوشگوار خبر یہ بھی ہے کہ85 برس کی ایک خاتون بلقیس بانو نے کورونا وائرس کو شکست دے کر زندگی کی بازی جیت لی۔

میرٹھ کے تھانہ صدر بازار علاقے کی رہائشی بزرگ خاتون بلقیس بانو کو کولہے کی ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

- Advertisement -

ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد 85 برس کی اس بزرگ خاتون کو کورونا وارڈ منتقل کیا گیا، اس دوران کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے اور ہونے والی اموات کو دیکھتے ہوئے بلقیس بانو کے اہل خانہ اور عزیز واقارب نے بھی ان کے صحتیاب ہوکر واپس لوٹنے

کی اُمید چھوڑ دی تھی، لیکن بلقیس بانو نے اپنی ہمت اور حوصلے سے کورونا کے خلاف زندگی کی جنگ جیت لی۔ اسپتال سے گھر واپس پہنچنے پر محلہ والوں نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ اب تک جہاں کورونا متاثرین میں موت کا شکار ہونے والے زیادہ تر مریضوں کی عمر 50 برس سے زائد رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق بزرگ اور دیگر بیماریوں سے متاثرہ افراد کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ایسے افراد کورونا انفیکشن کے حملے سے تاب نہ لاتے ہوئے موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

خاص طور میرٹھ میں اب تک جتنے بھی معاملے سامنے آئے ہیں، ان میں ایسے مریض موت کا شکار ہوئے جو یہ تو پہلے سے کسی بیماری کا شکار تھے یا جن کی عمر زیادہ تھی لیکن بلقیس بانو نے اپنے حوصلے اور جذبے سے کورونا جیسی مہلک بیماری کو شکست دے کر دوسرے مریضوں کے لئے اس بیماری سے لڑنے کا حوصلہ پیدا کیا ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون کرونا وائس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہو چکی ہیں، 133سالہ ماریہ برانیاس 4مارچ 1907 میں امریکا میں پیدا ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں