تازہ ترین

امریکا سے وطن واپس پہنچنے والی اداکارہ کی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

لاہور: امریکا سے حال ہی میں وطن واپس پہنچنے والی پاکستانی اداکارہ میرا کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

فلم باجی کی اداکارہ نے سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ غیر ملکی طالب علموں کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھیں۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو لاہور کے ایک ہوٹل کی ہے جہاں وہ امریکا سے واپس آنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں اور اپنے چودہ رز گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: امريکا ميں پھنسی اداکارہ میرا کی سن لی گئی

میرا دو روز قبل امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی سے خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور واپس پہنچیں اور انہوں نے اپنا کرونا کی تشخیص کا ٹیسٹ کروایا۔

اب اداکارہ نے بتایا ہے کہ اُن کے کرونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے یعنی وہ وائرس سے متاثر نہیں ہوئیں اور بالکل خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ میرا مارچ میں فلم کی شوٹنگ کے لیے امریکا گئیں تھیں، جہاں وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئیں تھیں اور پھر اداکارہ نے پاکستانی حکومت سے اپنی باحفاظت وطن واپسی کے لیے درخواست بھی کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Alhumduliallah we r all safe

A post shared by Meerajee Official Team (@meerajeeofficial) on

Comments

- Advertisement -