اشتہار

کورونا وائرس بنگلادیش کے روہنگیا کیمپوں میں بھی پھیل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: کورونا وائرس بنگلادیش میں قائم روہنگیا کیمپوں میں بھی پہنچ گیا، اقوام متحدہ نے مہاجرین کے کیمپ میں پہلے کورونا کیس کی تصدیق کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کے ایک اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ کی ترجمان نے بنگلادیشی سرحد پر قائم روہنگیا کیمپوں میں پہلے کورونا وائرس کیس رپورٹ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مغربی بنگلادیش میں وسیع و عریض رقبے پر پھیلے مہاجرین کے کیمپ میں دس لاکھ سے زائد روہنگیا افراد کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

مہاجرین ریلیف کیمپ کے کمشنر محبوب عالم تلکودر کا کہنا ہے کہ پہلا کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ شخص کو آئیسولیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب یمن کے جنوبی صوبے الدھالیا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا مصدقہ کیس سامنے آگیا، سعودی نواز یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے مزید 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 85 ہوگئی ہے جب کہ اب تک مہلک وبا سے 12 اموات ہوئی ہیں۔

یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ اب تک 9 صوبوں میں کورونا وائرس پہنچ چکا ہے اور الدھالیا صوبے میں آج پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں