تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا وائرس ، امریکیوں کیلئے 3 کھرب ڈالرز کے نئے امدادی پیکج پر ووٹنگ کل ہوگی

واشنگٹن : امریکامیں 3 کھرب ڈالرز  کے  نئےامدادی پیکج پرووٹنگ کل ہوگی ، بل میں4افراد پر مشتمل ہرخاندان کیلئے 6ہزار ڈالرزمختص کیے ہیں تاہم  ری پبلکن پارٹی نے پیکج کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں نئےامدادی پیکج پرووٹنگ کل ہوگی ، نئےامدادی پیکج پر ڈیموکریٹس اورری پبلکنز میں اختلاف پایا جاتا ہے ، ڈیموکریٹ پارٹی نے نئے امدادی پیکج بل کو’ہیروز ایکٹ‘کانام دیا ہے۔

اسپیکرنینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ بل میں4افراد پر مشتمل ہرخاندان کیلئے 6ہزار ڈالرزمختص کیے ہیں ، امریکی عوام کی ضروریات پوری کرنےکایہ اہم وقت ہے۔

دوسری جانب ری پبلکن پارٹی نے پیکج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی نئی فنڈنگ کی ضرورت نہیں، سینیٹرجان باروسو کا کہنا ہے کہ یہ بل منظور نہیں کیاجائے گا۔

یاد رہے اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کروایا تھا ، بل میں ریاستوں اور مقامی حکومتوں کے لیے ایک کھرب ڈالرز رکھے گئے جبکہ 200 ارب ڈالرز ملازمین کی تنخواہوں اور 75 ارب کرونا ٹیسٹنگ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں : نینسی پلوسی نے امریکیوں کے لیے 3 کھرب ڈالرز کا بڑا وائرس بل متعارف کرا دیا

اسپیکر ایوان نمائندگان نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ متاثر ہونے والے خاندانوں کی پریشانیاں ختم نہیں ہوئیں، کرونا کی موجودہ صورت حال ایک تاریخی چیلنج ہے، بھوک وقفہ لیتی ہے نہ کرایہ، نوکری جانے کی تکلیف اور کسی پیارے کا چلے جانا بھی وقفہ نہیں لیتا۔

خیال رہے کہ مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کاروبار بند ہونے سے متاثر امریکیوں کو امدادی چیک دیے جائیں گے۔ اپریل میں نینسی پلوسی نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا امدادی چیک پر نام چھاپنا انتہائی شرم ناک حرکت ہے۔

واضح رہے امریکا میں کورونا وائرس سے 86 ہزارسے زیادہ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 14 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -