منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کرونا وائرس، فضائی مسافروں کے لیے پالیسی تبدیل، بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ہوا بازی کے شعبے پر نظر رکھنے والے محکمے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن کی جزوی بحالی سے متعلق نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے جس میں‌ فضائی مسافروں‌ کے لیے پالیسی میں‌ بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سول ایوی اتھارٹی نےنجی پروازوں کے لیے نظر ثانی کر کے نئے ایس او پیز جاری کردئیے جو 16 مئی سے 30 جون تک نافذ العمل ہوں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے نئے ایس او پیز کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق تمام نجی و پرائیوٹ طیاروں کی پروازوں پر ہوگا۔

نئےقواعد میں مسافروں کیلئے ہوم قرنطینہ کی شق بھی شامل کردی گئی جس کے تحت کرونا ٹیسٹ منفی آنے والے مسافروں کو سرکاری قرنطینہ سینٹر یا ہوٹل میں چودہ روز تک رہنے کی شرط ختم کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جس مسافر کا کرونا ٹیسٹ منفی آئے گا وہ رپورٹ آنے کے بعد  چودہ روز تک اپنے گھر میں ہی قیام کرے گا، اسی طرح جس مسافر کا ٹیسٹ مثبت ہوگا تو اُسے لازمی سرکاری یا ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔ نئے ایس او پیز کے مطابق جس مسافر کا کرونا ٹیسٹ مثبت آئے گا اُس کے ایک سے دوسرے صوبے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں