اشتہار

امریکا کی ایران کو پابندیاں سخت کرنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن/تہران : امریکا نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ کے ہتھیاروں سے متعلق معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو ایران مزید پابندیوں کے لیے تیار رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایرانی حکومت کو اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے معاہدے کی پابندی نہ کرنے سے متعلق تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اگر ایران نے جوہرے معاہدے کی پاسداری نہ کی تو سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ایران کے لیے امریکی مندوب برائن ہک نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کو آگاہ کر دیا ہے کہ امریکا ایران پر جوہری ہتھیاروں کی پابندی کو قرار رکھے گا۔

- Advertisement -

خطے اور ایران سے متعلق امور کے ماہر اور معروف کالم نگار نے اقوام متحدہ کے معاہدے سے متعلق کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے اکتوبر میں پابندیاں ختم کیں تو خطے کو اس کے منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ پابندی ختم ہونے کی صورت میں ایران مسلح گروہوں کو زیادہ اسلحہ فراہم کرسکتا ہے۔

ایران اب تک اقوام متحدہ کی 2231 قرار دادوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوچکا ہے اور 2015 کے اسلحے کی پابندی کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کا مرتکب ہورہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں