منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی:  قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹک ٹاک پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے، ویڈیو میں وہ دھوپ کا چشمہ لگائی ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں ثانیہ مرزا سے کسی نے پوچھا کہ کیا آپ صبح 7 بجے اٹھ کر چہل قدمی کرتی ہیں، ایک شخص نے کہا کہ ہاں میں چہل قدمی کرتا ہوں، انہوں نے حیرانی کا اظہار کرکے دوبارہ پوچھا صبح 7 بجے۔

ثانیہ نے اپنی پوسٹ میں کیپشن دیا کہ ’میں صبح اٹھنے کی عادی نہیں ہوں۔‘

@mirzasaniar

Nope .. not a morning person 😒🤣

♬ original sound – Krystle Dsouza

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا مارچ میں ٹک ٹاک سے جڑی تھیں تب سے وہ اپنے ٹاک ٹاک مداحوں کو مزاحیہ کلپس کے ساتھ تفریح فراہم کررہی ہیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے تین روز قبل فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ اپنے نام کرکے نئی تاریخ رقم کردی، وہ بھارت کی پہلی کھلاڑی ہیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا، انہوں نے انعامی رقم کرونا فنڈ میں جمع کرادی۔

ثانیہ نے اس سال تین ریجنل گروپ کےلیے ڈالے گئے تقریباً 17 ہزار ووٹوں میں دس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرتے ہوئے ایشیا اوشیانیا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں