اسلام آباد : سپریم کورٹ میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت پیر کو ہوگی، جس کے لیے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے اور اٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کوروناوائرس پرازخودنوٹس کیس کی سماعت پیر کو مقررکردی اور سماعت کےلئے چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال اورجسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی پرنیابینچ تشکیل دیا گیا ہے، اب جسٹس مشیر عالم اور جسٹس طارق مسعود بینچ کا حصہ ہوں گے۔
جسٹس عمرلاہورجبکہ جسٹس سجاد کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت میں مصروف ہیں، کورونا کیس کےلئےاٹارنی جنرل سمیت دیگرفریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہی
دوسری جانب پرنسپل سیٹ اسلام آباد ، کراچی اورلاہوررجسٹری کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہئے، جس کے مطابق آئندہ ہفتے 3ججز بینچز اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے ، کراچی میں 2اور لاہور میں 3بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے.
بینچ ایک چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس قاضی محمد امین پر مشتمل ہوگا ، بینچ 2میں جسٹس مشیر عالم,جسٹس مظہر عالم اور جسٹس یحیی آفریدی شامل ہیں جبکہ بینچ 3جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔
کراچی رجسٹری میں جسٹس مقبول باقر،جسٹس سجاد علی شاہ سماعت کریں گے، جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ بھی سماعت کرےگا۔
لاہور میں بنچ ایک میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مظاہر نقوی ، بینچ 2میں جسٹس منظور ملک اور جسٹس منصور علی شاہ اور بینچ 3میں جسٹس اعجازلاحسن اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔