بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سندھ حکومت سےشاپنگ مالز کھولنے اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے شاپنگ مالز کھولنے اور  مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور کہا حکومت ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز بنائے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں سرکاری اسپتال تباہ حالی کا شکار ہیں، سرکاری اسپتالوں میں دوائیں نہیں ہیں، صفائی کی ناقص صورتحال ہے ، بلاول آگے کی تیاری کرو،اگر ایسی وبا آجائے توتیار کرو، جب تک رشتہ داروں سے باہر نہیں نکلے گی پیپلز  پارٹی ڈلیور نہیں کرسکتی، 5 اسپتالوں جن کو فنڈز دیئے ہیں ان کا کیا کرائیٹیریاں ہیں، کراچی میں بعض نجی اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں۔

خرم شیر زمان نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے شاپنگ مالز کو کھولاجائے اور چاند رات تک مارکیٹوں کے اوقات کار میں بڑھائیں جائیں جبکہ حکومت ٹرانسپورٹ کیلئے ایس او پیز بنائے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو سرکاری ٹیسٹ ہوتےہیں وہ مثبت آتاہے نجی اسپتال میں منفی آتا ہے ، وزیرصحت آپ کیا کررہی ہے، سندھ میں کورونا کے علاوہ دیگر بیماریوں کے مریض پریشان ہیں، صحت کا نظام دن بدن خراب ہوتا جارہاہے ، صرف میٹنگ اورنوٹی فکیشن جاری کرنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتال کی سیکیورٹی کے بارے میں سندھ حکومت کیا کررہی ہے ، کل جناح اوراس سے پہلے حیدر آباد کے ایک اسپتال میں واقعہ ہوا، فرنٹ لائن سولجرز کو سیکیورٹی دی جائے، ہم چاہتے ہیں ڈاکٹرز کی سیلیری میں اضافہ کیا جائے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ 21 روز ے ہوگئے مسجدوں کو بند کیا ہوا ہے، جمعہ کے دن مسجدوں کے آگے کنٹینرز لگائےجاتے ہیں، ،میں جمعےکی نماز نہیں پڑھ سکا۔

سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کورونا کے70فیصد ٹیسٹ غلط ہورہے ہیں ،وزیراعلیٰ صاحب اپنی ٹیم تبدیل کریں،وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف ایک سازش چل رہی ہے، سازش کرنے والے ہی ہیں جو ان کی جگہ پر آنا چاہتے ہیں۔

بلاول کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی ٹریننگ کرنیوالے آصف زرداری ہیں، صف زرداری نے کبھی عوام کی خدمت نہیں کی توبلاول کیسے کریں گے، بلاول بھٹو سندھ کی کوئی ایک یو سی بتادیں جہاں کوئی سہولت مہیا کی ہو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں