جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

احساس پروگرام؛ امداد کی تقسیم میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے احساس پروگرام کےتحت امداد کی تقسیم میں ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکومتی حکمت عملی اور مہلک وبا کے بعد سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بریفنگ میں کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر مارکیٹ، صنعتوں کو وارننگ جاری کیں، پنجاب میں تاحال 336 وارننگ نوٹسز کااجراکیا جا چکا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کودرپیش مشکلات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں طبی آلات کی کوئی قلت نہیں تھی اور وبا سےنمٹنے کےلیےتربیت یافتہ عملے کے درست استعمال کی ضرورت تھی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ احساس پروگرام کےتحت امداد کی تقسیم میں ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 104 ارب روپے تقسیم کیے گئے جس سے 80 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کیلئے 50 ارب کا امدادی پیکج تیار کیا گیا ہے جب کہ کاشتکاروں کیلئے 50 ارب کا ایگریکلچرل ریلیف پیکج اور شعبہ صحت کیلئے پچاس ارب کا امدادی پیکج تیار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں