بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

محمد عامر کو ’ارطغرل‘ میں ویرات کوہلی کہاں نظر آئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو ترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں ویرات کوہلی نظر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ روز ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے ڈرامے کے ہیرو ’ارطغرل‘ کے دوست کی تصویر شیئر کی اور کوہلی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی یہ آپ ہیں میں الجھن میں ہوں؟‘

ڈرامے میں ویرات کوہلی سے مشابہت رکھنے والے ڈوگن بی ایک جنگجو کا کردار ادا کررہے ہیں جو مرکزی کردار ارطغرل کے سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست میں سے ایک ہے۔

عامر کے ٹویٹ کو چند ہی گھنٹوں میں 25000 سے زائد لائیکس اور 3500 سے زائد ٹویٹس موصول ہوئے۔

واضح رہے کہ ارطغرل وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹیلی وژن پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور اسے مداحوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ مقبول ترکی شو کے پاکستانی ورژن میں مداحوں نے مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے حمزہ علی عباسی کا انتخاب کیا تو کسی نے کہا کہ حلیمہ سلطان کے کردار کے لیے کہا کہ نیمل خاور فٹ ہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں