ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

کراچی، پولیس کا ایکشن، بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث پیٹی بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور اغوا میں ملوث پیٹی بھائی کو گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورنگی پولیس نے شہری کی درخواست پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم سب انسپکٹر پر موٹر سائیکل مکینک کے اغوا اور پانچ ہزار روپے بھتہ لینے کا الزام ہے۔

ادھر کورنگی کے علاقے محمد علی کالونی میں تشدد سے زخمی شہری دم توڑ گیا۔

مقتول ساجد کو سیاسی جماعت کے سابق کارکنان نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، اہل علاقہ نے مقتول کی لاش کے ہمراہ کورنگی چھ نمبر پر احتجاج کیا۔

بعدازاں پولیس کی جانب سے گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید پڑھیں: را کے سلیپر سیل کا اہم رکن پولیس افسر نکلا

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایف آئی اے نے کراچی میں را سلیپر سیل کے اہم رکن مصورنقوی کو گرفتار کرلیا ، مصورنقوی اسپیشل برانچ پولیس کا اے ایس آئی نکلا، ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں ڈیوٹی کررہاتھا۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم1991میں سندھ پولیس میں بھرتی ہواتھا، محمودصدیقی کی ہدایت پرملزم کورقم فراہم کی جاتی تھی جبکہ یہ 2008 میں ٹریننگ کےلیےبھارت بھی جا چکا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم ایئرپورٹ پرساتھیوں کی آمدورفت میں سہولت کاری کرتا تھا جبکہ ٹارگٹ کلنگ،دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث رہاہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں