کراچی : محکمہ صحت سندھ نے کہا ہے کہ صوبے میں 674 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 4467 ٹیسٹ کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کروناوائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 489 ہوگئی، مہلک وائرس کے صوبے میں اب تک 1 لاکھ 17 ہزار 860 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں آج 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے میں مجموعی طور پر 268 ہلاکتیں ہوئیں۔
محکمہ صحت نے کہا کہ سندھ بھر میں اس وقت کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 590 تک ہینچ گئی ہے جبکہ کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 924 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ شہر قائد میں مہلک ترین کوویڈ 19 کی آج 559 افراد میں تصدیق ہوئی جبکہ سندھ بھر میں 13 افراد آج پھر جان کی بازی ہار گئے۔
صحت ذرائع کے مطابق سندھ میں 198 مریضوں کی صحتیابی کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3804 ہوگئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں 4 ہزار 467 افراد کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ اب تک سندھ بھر میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو ساٹھ افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 38 ہزار 799 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل اموات 834 ہوئی ہیں تام خوش آئند بات یہ ہے کہ 10 ہزار سے زائد کرونا مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔