اشتہار

کیا چوہے بھی مصور بن سکتے ہیں؟ برطانیہ میں چوہوں کی تیار کردہ پینٹگز کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانوی خاتون نے چوہوں کی تیار کردہ مصوری کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے کاروبار کا ذریعہ بنالیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں برطانیہ میں چوہوں میں تیار کردہ مصوری خاصی مشہور ہورہی ہے، جس کا آغاز ایک پالتو چوہے کی یاد گار بنانے سے ہوا تھا۔

چوہوں کی تیار کردہ پیٹنگز فروخت کرنے والی برطانوی خاتون سٹیف ٹوگڈ نے میڈیا کو بتایا کہ اس کاروبار کا آغاز اس کے پالتو چوہے کی موت سے ہوا تھا، جس کے پنجوں کو رنگوں میں ڈبو کر اس کے نقش میں نے ایک کاغذ پر اتار لیے تھے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جب اس کے پنجوں کے نقوش مقبول ہونے لگے تو مجھے خیال آیا کہ یہ کام میں زندہ چوہوں سے بھی لے سکتی ہوں اور پھر میں نے ایسا ہی کیا۔

سٹیف ٹوگڈ نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اس کام کی تکمیل کےلیے چوہوں کو چھوٹے چھوٹے کینوس بناکر ان کے پیروں کو رنگوں میں ڈبوکر نقوش بنانے کی تربیت دینا شروع کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کا فارمولا کام کرگیا اور چوہوں کی بنائی ہوئی پینٹگز مشہور ہونے لگیں جس کے باعث خاتون آہستہ آہستہ کرکے خود دولت مند ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں