جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

تل ابیب: چینی سفیر کی پراسرار موت، لاش گھر سے برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

یروشیلم: اسرائیل میں  تعینات چینی سفیر کی لاش اتوار کے روز اُن کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق چینی سفیر ڈو وی دارالحکومت تل ابیب میں رہائش پذیر تھے، اُن کی اتوار کے روز گھر سے لاش برآمد ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 58 سالہ ڈووی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے جس کے بعد اُن کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ کے مطابق پولیس نے چینی سفیر کے گھر کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ وہاں سے شواہد بھی اکھٹے کر لیے گئے ہیں تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جاسکے۔

اسرائیل یا چینی حکام کی جانب سے ڈووی کی موت کی فوری وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈووی کی موت ایک ایسے وقت میں ہوئی جب چند روز قبل امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے یرشیلم کا  دورہ کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ڈو وی کو فروری میں اسرائیل میں بطور سفیر تعینات کیا گیا تھا اس سے قبل وہ یوکرین میں چین کے سفارت کار کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں