تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کرونا کے بڑھتے کیسز، آزاد کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

مظفرآباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے آزادکشمیرمیں دو ہفتے تک لاک ڈاؤن سخت کرنےکا حکم جاری کردیا جس کا اطلاق کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے اعلان کیا کہ کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کل رات 12 بجے سے آزاد کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

اس ضمن میں حکومت نے  نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق 18 مئی سے یکم جون تک تمام شہروں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ اور میڈیکل اسٹورز طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ عید تک ہر قسم کی ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا کی حساسیت اور سنگینی کو سمجھتے ہوئے گھروں پر رہیں اور کام کے علاوہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک کرونا کے 112 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 77 صحت یاب ہوئے جبکہ ایک مریض دوران علاج دم توڑ گیا۔

یاد رہے کہ راجہ فاروق حیدر نے آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد سے اب وہاں کرونا کے مشتبہ مریضوں کو چودہ روز تک رکھا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں راجہ فاروق حیدر نے دو مئی کو آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -