اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران پورا ہفتہ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا غیر مقدم کرتے ہیں، یومیہ اجرت پرکام کرنےوالےمزیدلاک ڈاؤن کےمتحمل نہیں ہوسکتے ہمیں کورونا کے ساتھ ساتھ بھوک کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کوروناکےسلسلےمیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں متعلقہ اداروں کےسربراہوں نےشرکت کی، اجلاس میں اہم فیصلے کیےگئے، فیصلے بنیادی طور پر کورونا کےحوالےسےشروع دن کےفیصلوں کاتسلسل تھا، عوام کےاصرارپرٹرینوں کی بحالی کافیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 20مئی سےٹرینیں چلانےکی اجازت دی جارہی ہے جب کہ عیدکی چھٹیوں کےدوران بھی انڈسٹری چلانےکی اجازت ہوگی، حکومت کابنیادی مقصدعوام کیلئےسہولت پیداکرناہے اس لیے عوام کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ملک بھر میں شاپنگ مالز اور کراچی کی تمام مارکیٹس کھولنے کا حکم دیا ہے اور ہفتہ،اتوارکوکاروبار بند کرانے کا حکومتی حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا حکومتی حکم غیر آئینی ہے۔
تاجربرادری نے مارکیٹس کھولنے سے متعلق حکم پر چیف جسٹس پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا آج اللہ تعالیٰ نے تاجروں کی مدد سپریم کورٹ کے ذریعے کرائی۔