اسلام آباد : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سخت نوٹس پر لاہور پولیس نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے نواب ٹاوٗن میں بچے کے ساتھ زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا جس نے ایک مرتبہ پھر انسانیت کا سرشرم سے جھکا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سخت نوٹس پر لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نواب ٹاؤن میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالرحمان نے دوران حراست اعتراف جرم کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف قانون کے تحت مزید کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم سخت سزا کا حقدار ہے، ان کا کہنا تھا کہ مقتول بچے کے خاندان کو انصاف دینے کا وعدہ پورا کریں گے۔