اشتہار

متحدہ عرب امارات : سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای : متحدہ عرب امارات حکومت کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے اور انہیں  شیڈول کے مطابق تنخواہ فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مئی کے مہینے کے لئے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے اور انہیں شیڈول کے مطابق فراہمی کی جائے گی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ وزارت نے وفاقی حکومت کے ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی تاریخ کو مقرر کردیا ہے۔ ہر ماہ کی 30 تاریخ تک تمام متعلقہ حکام کو تنخواہوں کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی ہدایت کے مطابق فیصلے میں کسی بھی ترمیم یا تبدیلی تک مذکورہ تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ کا جدید ترین ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کی کارکردگی سے کاموں پر اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں عام طور پر سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں نے عید سے کچھ دن پہلے مزدوروں کی تنخواہیں جاری کیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ عید الفطر کے دوران اپنی ضروریات کو پورا کرسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں