بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نوکریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نوکریوں سے نکالے جانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے کیٹگری فور لیبرز سے ملا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوکریوں سے نکالےجانے والے مزدوروں کو پی ایم ریلیف فنڈ سے امداد دی،ریلیف فنڈ میں دیے جانے والے ہر روپے پر حکومت بھی 4 روپے جوڑے گی۔

عمران خان نے کہا کہ فنڈ کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا،پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے ویب سائٹ پر درخواست دی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں بے روزگار افراد کے لیے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے باضابطہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان نے مستحقین میں 12 ہزار روپے فی کس مالی امداد کی تقسیم کا آغاز کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں