اشتہار

محبت میں دھوکے پر لڑکی کا انوکھا انتقام

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین میں عشق و محبت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لڑکے کو لڑکی نے انوکھی سزا دے ڈالی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محبت میں دھوکہ دینے پر ’مس ژاؤ‘ نامی خاتون نے اپنے سابق دوست سے انتقام لینے کے لیے حیران کن انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر قہقہے بکھیر دیے۔

رپورٹ کے مطابق چین میں لڑکی نے سابق دوست کو تکلیف پہنچانے کے لیے ڈیلیوری کے ذریعے ایک ٹن پیاز لڑکے کے گھر کی دہلیز پر رکھوا دیے۔ پیاز کے تھیلے پر ایک تحریری پیغام بھی چسپاں تھی جس پر لکھا تھا ’میں مسلسل تین دن تک روئی ہوں اب تمہاری باری آچکی ہے‘۔ اس انوکھی سزا پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق سابق دوستوں نے محبت کے بندھن میں تقریباً ایک سال گزارا لیکن آہستہ آہستہ دونوں کے رشتوں میں تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں اور بات علیحدگی تک آپہنچی، لڑکی نے لڑکے پر پیار میں دھوکے کا الزام عائد کیا ہے۔

رشتے کے ٹوٹنے پر ’مس ژاؤ‘ مسلسل تین دن تک روئی جس کا ذرا بھی اثر اس کے سابق محبوب پر نہیں ہوا، لڑکی نے لڑکے کو رلانے کے لیے ایک ٹن لال پیاز آرڈر کیے اور ڈیلیوری کے ذریعے اس کے گھر کے دروازے تک پہنچا دیا۔

لڑکی نے ڈیلیوری بوائے کو خصوصی تلقین کی تھی کہ وہ پیاز کو مذکورہ شخص کے بجائے اس کے گھر کی دہلیز پر رکھ آئے۔ مس ژاؤ کا کہنا تھا کہ سابق دوست نے نا صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دل کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں