کراچی : پی ٹی آئی رہنماؤں نے سندھ میں مالی ایمرجنسی اور گورنرراج کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا وفاق صوبے کے معاملات میں مداخلت کرے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فرازکچھ بھی کہیں مطالبہ کرتے ہیں ، سندھ کے معاملات میں وفاق صوبےمیں مداخلت کرے اور صوبے میں مالی ایمرجنسی اور گورنرراج کا نفاذ کیا جائے۔
فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ وفاق سے مانگیں، نہ ملاتو ثابت کریں کہ نہیں ملا، ڈاکٹرز کی تنخواہ وزیراعلیٰ دیتے ہیں ،وفاق نہیں دیتی ، مریض کی چھٹی ہوتی ہے تو ڈاکٹر کی بھی چھٹی ہوتی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کورونا عید کی چھٹیاں منانے چلا جائے گا ڈاکٹرزکوبھی چھٹی دی جائے گی، سب کے بیوی بچے ہیں، ڈاکٹرز کو بھی چھٹی ملنی چاہیے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایوان عوام اورعوامی نمائندوں کیلئےہے،ح ہم عوام کے مسئلے لیکر یہاں آتے ہیں، اسلام آباد میں نیلسن منڈیلا کے پیروکار بن جاتےہیں اور سندھ پہنچتے ہیں ہٹلر کے باقیات بندجاتےہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 2 لاکھ سےزائد پی پی ایز آچکی ہیں،ڈاکٹرزنےلاڑکانہ میں احتجاج کیا، نوابشاہ میں سب کچھ ملےگا ،لاڑکانہ کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، بھٹو کے شہر لاڑکانہ کولاوارث کردیاہے۔