جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

برطانیہ، امریکا، سعودی عرب اور کینیڈا سے لوگ علاج کیلئے سندھ آئے، مرتضیٰ وہاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کوصرف الزام تراشی آتی ہے، پریس کانفرنسزکرنےسےکسی کی بے گناہی ثابت نہیں ہوتی، برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے لوگ  علاج کیلئے سندھ آئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ کےسیاسی لیڈرروزانہ الزام تراشی کی سیاست کرتے ہیں، سندھ اپوزیشن کی جانب سے روزتنقید کے نشتر چلائےجاتےہیں، وفاق حکومت کیا کررہی ہے یہ نہیں بتایاجاتا۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ وفاق اور 3صوبوں میں حکومت کے باوجود خود کو اپوزیشن سمجھتے ہیں، ہرپریس کانفرنس میں قوم کو پیغام دیا کہ یہ وقت متحد ہونے کا ہے

- Advertisement -

مرتضیٰ وہاب نے کہا میری سیاست مجھےغیراخلاقی اندازسے گفتگوکی اجازت نہیں دیتی، پی ٹی آئی سےکہتاہوں قوم دیکھ رہی ہےکہ آپ کیازبان استعمال کررہےہیں، محکمہ صحت سندھ کا 70فیصد نان ڈیولپمنٹ بجٹ پرخرچ ہوتاہے، ہم نے الزام تراشی سے گریز کیا اور حقائق پربات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کےپی میں 7سال سے فرشتے،نیک لوگ حکومت کررہےہیں، کےپی میں کوئی ایک ادارہ بتائیں جواین آئی سی وی ڈی طرز پر ہو، پیپلزپارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر یقین رکھتی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا برطانیہ اور امریکا، سعودی عرب ، یمن ،کویت ،کینیڈا سے بھی لوگ سندھ علاج کیلئےآئے، جب گمبٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ ایسا ادارہ ہے جیسے جنگل میں منگل ، کےپی سے لوگ سندھ آکر عارضہ قلب اور جگرکاعلاج کرارہےہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گورنرراج کا شوشہ کئی بار چھوڑا گیا، ایک صاحب سندھ فتح کرنے کیلئے کراچی بھی تشریف لائےتھے، کوئی شخص پائپ پینے یا انگریزی پڑھنےسے بڑا نہیں ہوجاتا، ذراپڑھ لیں آرٹیکل 235میں نہیں بلکہ 234میں گورنرراج کا ذکر ہے۔

انھوں نے کہا کہ وفاق نے موجودہ مالی سال میں205ارب روپے سندھ کو نہیں دیئے ، پیپلزپارٹی وفاق کی پارٹی ہے، پی ٹی آئی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو لالی پاپ دیتی ہے، جھوٹ اور اعلانات پر مبنی پریس کانفرنس نہ کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں، پریس کانفرنسزکرنےسےکسی کی بےگناہی ثابت نہیں ہوتی، ٹائیگرفورس کو وفاقی حکومت خودہی رکھ لے، کسی نےگاڑی پراورکسی نے موٹرسائیکل پرنمبرپلیٹ لگا دی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں