کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں یوٹیوب چینل کا آغاز کرنے والی اداکار صبا قمر نے پہلی ویڈیو کے بعد انفرادیت کو برقرار رکھتے ہوئے نئی ویڈیو جاری کردی جس کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
اپنی نئی ویڈیو میں اداکارہ نے انٹرویو میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے پرمزاح اور بھرپور اندز میں جوابات دیے۔
صبا قمر کی اس ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحفظات بھی کچھ کہنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے نئی ویڈیو میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی کے ساتھ طویل عرصے تک محبت کرتی رہیں لیکن اس سے شادی نہیں ہوسکی تھی۔
اداکارہ کے اس منفرد انداز ، حقیقت اور حسِ مزاح سے بھرپور اس ویڈیو کو ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ پاکستان انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کے اسٹارز کی جانب سے بھی پسند کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس کا عنوان ‘آئسولیشن بائے صبا قمر’ تھا جو کہ اداکارہ نے خود ہی لکھا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ صبر قمر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ‘چیخ‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا، ڈرامے میں صبا کے علاوہ اشنا شاہ، بلال عباس ودیگر بھی موجود تھے۔