اشتہار

متحدہ عرب امارات اور ترکی، عید کے دنوں میں کرفیو ہوگا؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات اور ترکی کی حکومتوں نے  عید کے دوران کرفیو کو مزید سخت کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا کہ ہے کہ بیس مئی سے کرفیو میں دو گھنٹے کا مزید اضافہ کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق عید الفطر یعنی 22 اور 23 مئی کو بھی متحدہ عرب امارات میں سخت کرفیو نافذ کرہے گا۔

- Advertisement -

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بیس مئی سے تاحکم ثانی رات کے کرفیو کے دورانیے میں مزید دو گھنٹے اضافہ کردیا، کل سے کرفیو کا آغاز رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک ہوگا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، عید کے ایام میں کرفیو ہوگا؟ اعلان ہوگیا

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی ملک میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک میں عید کے چار روز کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی میں تئیس مئی سے چھبیس مئی تک کرفیو لگایا جائے گا جبکہ عراق کے تمام صوبوں میں عید کے پہلے دن سے کرفیو کا آغاز ہوگا جو 72گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں