اشتہار

کرونا سے بچاؤ، شہری کا فیس ماسک کی بجائے ’نوٹ‘ کا سہارا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران عجیب و غریب واقعات سامنے آرہے ہیں، اب ایک شخص نے کرونا سے بچاؤ کے لیے انوکھا انداز اپنا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بھارتی ریاست میڑتھ میں ایک نوجوان نے کرونا سے بچاؤ کے دس روپے کا نوٹ منہ پر چسپاں کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی نوجوان منہ پر دس روپے کا نوٹ لگایا ہوا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق عامر اور اس کا دوست محبوب کو پولیس نے سڑک پر پکڑ لیا، ایک پولیس اہلکار کا سامنا کرنے کے بعد ایک دوست نے رومال کا انتخاب کیا جبکہ دوسرے نے اس کے چہرے پر نوٹ باندھنے کا فیصلہ کیا۔

عامر نے 10 روپے کے نوٹ کو بطور ماسک استعمال کرنے کا جواب پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک ماسک کی قیمت 40 روپے ہے اور میرے پاس صرف 10 روپے تھے لہٰذا میں نے اسے ماسک کے طور پر استعمال کیا، ہم ضلع کے پیر کشیت گڑھ علاقے میں رہتے ہیں اور آجر سے ادائیگی جمع کرنے کے لیے وہاں آئے تھے۔‘

پولیس کا کہنا تھا کہ اتوار کے روز لاک ڈاؤن ڈیوٹی پر تھا جب ایک موٹر سائیکل پر دو نوجوانوں کو دیکھا، موٹر سائیکل چلانے والے نے رومال پہن رکھا تھا اور اس پر سوار نے جلدی سے اس کے چہرے پر دس روپے کا نوٹ چسپاں کردیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق جب پوچھ گچھ کی گئی تو امیت نے اعتراف کیا کہ ایک مقامی پولیس اہلکار نے ماسک نہ پہننے کی وجہ دریافت کی اور اس نے ہمیں دو ماسک دئیے اور انہیں خبردار کیا کہ وہ آئندہ ماسک لازمی پہنیں۔

اس واقعے کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی گئی تھی جس میں پولیس اہلکار نوجوانوں کو ماسک پہناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں