تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘سعید اجمل سے زیادہ مرلی دھرن کو کھیلنا آسان تھا’

انگلینڈ کے نامور مڈل آڈر بیٹسمین این بیل نے کہا ہے کہ سعید اجمل کے مقابلے لیجنڈری اسپنر مرلی دھرن کو کھیلنا آسان تھا۔

ایک انٹرویو میں انگلش بیٹسمین نے پاکستان کے خلاف اپنی مشکل ترین سیریز کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں انہیں مرلی دھرن سے زیادہ سعید اجمل کو کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

این بیل نے کہا کہ مرلی دھرن جنہوں نے 8 سو وکٹیں حاصل کیں انہیں سعید اجمل کے مقابلے میں کھیلنا آسان لگتا تھا، میں مری دھرن کی بولنگ کو سمجھ لیتا تھا مگر سعید اجمل کو کریز پر لمبی باری کھیلتے ہوئے بھی نہیں سمجھ پاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی معیاری اور بہترین بولنگ کا سامنا کیا، اس وقت سعید اجمل عروج پر تھے اور بطور بیٹنگ یونٹ ہمیں ان کے ساتھ کافی مشکلات پیش آئیں، اسپنر عبدالرحمان نے بھی شاندار بولنگ کی، یہاں تک کہ کیون پیٹرسن جو اکثر اعتراف نہیں کرتے لیکن وہ بھی اس سیریز سے لاجواب ہو گئے۔

38 سالہ انگلش بیٹسمین نے اپنے کیریئر کے مشکل ترین بولرز میں سعید اجمل کے ساتھ ساتھ شین وارن اور میک گراتھ کو بھی شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2012 کی یو اے ای ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بولرز سعید اجمل اور عبدالرحمان کی شاندار بولنگ کی بدولت انگلینڈ کے خلاف وائٹ واش کیا تھا۔
اسی سیریز میں انگلش بلے بازوں کو پاکستان اسپنرز کی گھومتی گیندوں نے گھما کر رکھا دیا تھا اور این بیل بھی سعید اجمل کا شکار بنے تھے۔

Comments

- Advertisement -