لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایل ڈی اےانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اےانصاف ویب پورٹل،موبائل پورٹل لانچ کر دیا۔اس موقع پر ڈویلپمنٹ اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز نے ملازمین کی جانب سے کرونا فنڈ کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو27 لاکھ کا چیک دیا۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آن لائن درخواستیں دینے کی سہولت فراہم کر دی ہے،شہریوں کی شکایات کے بلا رکاوٹ اندراج کے لیے اہم ترین اقدام ہے،شہریوں کی درخواستو ں پر سےکم وقت میں عملدرآمد ممکن ہو سکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے فعال طور پر شہریوں کی خدمت کر سکے گا،ایل ڈی اے آفس آنے کے لیے آن لائن اپوائنمنٹ حاصل کی جاسکےگی،مختلف قسم کی درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عدالتی احکامات آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے،مختلف قسم کے سوالات آن لائن کیے جا سکیں گے،ایل ڈی اے کے کاموں میں شہریوں کی شرکت ممکن ہو سکےگی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جوہر ٹاؤن لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔