بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

دورہ انگلینڈ، کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا، وسیم خان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے کھلاڑیوں کے پاس دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ کےحوالے سے پی سی بی اور کھلاڑیوں کی اہم ملاقات ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کھلاڑیوں کو بریفنگ دی، ڈاکٹر سہیل سلیم اور مصباح الحق نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کوپی سی بی، ای سی بی کی ٹیلی کانفرنس کے تناظر میں بریف کیا گیا، پی سی بی حکام کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی صحت اورحفاظت پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق ریڈ اوروائٹ بال کے 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ لے کرجانے کا منصوبہ ہے،25 کھلاڑی جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں ٹریننگ سیشنز کی منصوبہ بندی کی جائے گی، حفظان صحت کےمطابق کھلاڑیوں کیلئے ٹریننگ سیشنز ترتیب دئیے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو انگلیںڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ مزید بات چیت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن موجود ہوگا۔

پی سی بی نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس یقینی بنائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں