اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرے گا، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں دہرا رہا ہوں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی سے دنیاکی توجہ ہٹانےکیلئے فالس فلیگ آپریشن کرے گا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کررہی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں نسل کشی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، میں دہرا رہا ہوں،بھارت توجہ ہٹانے کیلئے فالس فلیگ آپریشن کرےگا۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھا کہ قابض افواج نے گزشتہ روزسرینگرمیں15گھروں کو جلادیا، 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر مظالم ڈھارہے ہیں، مودی سرکار کی جانب سے کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدلنےکی کوشش جنیواکنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی افواج نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ایک علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران حریت رہنما جنید صحرائی کو ساتھی سمیت شہید کردیا تھاجبکہ 15 گھروں کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔

یاد رہے پاکستان نے او آئی سی ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں منظم طریقے سے مسلم کش پالیسیوں پر کام ہورہا ہے، بھارتی سرکار ہندوستان سے مسلم شناخت مٹانا چاہتی ہے اور اسی لیے مودی سرکار کی جانب سے مہلک ترین کرونا وائرس کی آڑ میں بھی مسلمان آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں